ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اب کیسے بچے گا کالا دھن:حکومت نے بینک اکاؤنٹ کے لئےبنایا قانون

اب کیسے بچے گا کالا دھن:حکومت نے بینک اکاؤنٹ کے لئےبنایا قانون

Sun, 08 Jan 2017 19:57:39  SO Admin   S.O. News Service

 

نئی دہلی، 8 جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)کالا دھن پر مکمل طور پر روک لگانے کے لئے حکومت نے پھر ایک اور قدم اٹھایا ہے۔مرکزی حکومت نے نیا حکم جاری کیا ہے۔حکومت کا خیال ہے کہ اس حکم کے بعد بینک اور ڈاک خانوں میں کئی سال سے چل رہے سیونگ اکاؤنٹس میں جمع غیر اعلانیہ آمدنی گرفت میں آ جائے گی۔مانا جا رہا ہے کہ اس حکم کے بعد حکومت نے اپوزیشن کے ان حملوں کی دھار کم کرنے کی کوشش بھی کی ہے جس کے تحت اپوزیشن مسلسل کہتا آ رہا تھا کہ حکومت نے اپنی پارٹی کے لیڈران کو پہلے سے ہی اس قدم کے بارے میں آگاہ کر دیا تھا۔نئے حکم کے مطابق حکومت نے تمام سیونگ اکاؤنٹ کے لئے پین نمبر توسیع دینا ضروری کر دیا ہے،جن اکاؤنٹ ہولڈروں نے یہ اطلاع اب تک بینک کو نہیں دی ہے، ان کے لئے حکومت نے 55دن کا وقت دیا ہے۔نریندر حکومت کے اس حکم کے بینکوں میں کالا دھن رکھنے والوں پر کارروائی ممکن ہے۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری نئے احکامات میں بچت اکاؤنٹ ہولڈروں(سیونگ اکاؤنٹ ہولڈر)کو پین نمبر توسیع یا فارم 60-28فروری تک لازمی طور پر جمع کرانے کو کہا گیا ہے۔دراصل، 9نومبر سے لے کر 30دسمبر کے درمیان جن اکاؤنٹس میں ڈھائی لاکھ روپے سے زیادہ رقم جمع ہوئی ہے، اس کی تفصیل بینکوں اور ڈاک خانوں کو محکمہ انکم ٹیکس کو 15جنوری تک سپرد کرناہوگا۔اس اصول کے نافذ ہونے کے بعد ان اکاؤنٹس کے گاہکوں کو جانو (کے وائی سی)کی جانچ کی جائے گی۔
وزارت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں بینکوں اور ڈاک خانوں سے جاری اکاؤنٹ کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ یکم اپریل 2016سے لے کر 9نومبر کے درمیان ایسے اکاؤنٹس کی معلومات دیں جن میں نوٹ بندی کے دوران 12.50لاکھ روپے اور ایک یا اس سے زیادہ سیونگ اکاؤنٹس میں کل ڈھائی لاکھ روپے سے زیادہ رقم جمع کرائی گئی۔

Share: